اتوار 19 مئی 2024

ڈی جی افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز کا کورونا سے انتقال

ڈی جی افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز کا کورونا سے انتقال

ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کورونا کے باعث انتقال کر گئے، وہ کسٹم گروپ کے سینئر ترین افسر تھے۔

زاہد کھوکھر کے اہلخانہ کے مطابق انہیں گزشتہ روزکراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، انہیں کوئی اور مرض لاحق نہیں تھا جبکہ گھر کے دیگر افراد بھی کوروناوائرس سے متاثر نہیں ہیں۔

اہلخانہ کے مطابق محمد زاہد کھوکھر نے فیس بک پر آخری پوسٹ گریڈ 22 میں ترقی اور کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاع دی تھی، پوسٹ میں انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی تھی۔

ڈائریکٹر جنرل افغان ٹرانزٹ پاکستان کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کی میت آج دوپہر لاہور روانہ کی جائے گی جہاں ان کی تدفین ماڈل ٹاؤن میں کی جائے گی۔

Facebook Comments