اتوار 19 مئی 2024

عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری

عید الاضحیٰ 31 جولائی کو ہوگی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ 31 جولائی (جمعے) کو ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا کہ MinistryofST کے کیلنڈر کے مطابق عید الاضحیٰ 31جولائی 2020 بروز جمعے کو ہو گی۔

وزارت @MinistryofST کے کیلنڈر کے مطابق عید الضحیٰ 31جولائ 2020 بروز جمعہ ہو گی، 21 جولائ کو ذیاالحج کا چاند کراچی اور اس کے ارد گرد علاقوں میں دوربین سے واضع طور پر اور کئ علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔ چاند کی لوکیشن کیلئےآپ“رویت”ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 21 جولائی کو ذوالحج کا چاند کراچی اور اس کے مضافات میں دوربین سے واضح طور پر اور کئی علاقوں میں آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ چاند کی لوکیشن کے لیے آپ’رویت‘ ایپ بھی استعمال کرسکتے ہیں ۔

Facebook Comments