اتوار 19 مئی 2024

کورونا سے بگڑتی صورتحال کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

کورونا سے بگڑتی صورتحال کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو خط

کورونا وائرس کے پیش نظر  سینیٹر کہدہ بابر نے سینیٹ کا اجلاس ملتوی کرنے  کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو خط لکھ دیا۔

سینیٹر کہدہ بابر نے اپنے خط میں لکھا کہ  پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں کورونا کیسز میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے لہذا جب تک قائمہ کمیٹی خزانہ، قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی بجٹ سفارشات تیار نہیں کر لیتیں، اس وقت تک سینیٹ اجلاس کی کارروائی ملتوی کی جائے۔

انہوں نے تجویز دی کہ  اس دوران صرف سینیٹ کی متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں اور بجٹ تجاویز، چیئرمین سینیٹ کے چیمبر سے قومی اسمبلی کو بھجوا دی جائیں۔

سینیٹر کہدہ بابر نے کہا کہ  تجاویز کو بعد میں مقررہ تاریخ پر سینیٹ میں پیش کر دیا جائے۔

خیال رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی اراکین وائرس میں مبتلا ہو چکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کر  چکے ہیں۔

Facebook Comments