اتوار 19 مئی 2024

لاہور، پٹرول کی قلت اور چینی کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف کارروائی

لاہور، پٹرول کی قلت اور چینی کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف کارروائی

لاہور میں پٹرول کی قلت اور چینی کی مہنگے داموں فروخت کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کارروائی کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) لاہور دانش افضال کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 139 پٹرول پمپس کو چیک کیا گیا، ذخیرہ اندوزی پر ایک شخص کو حراست میں لیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ چینی کی مقرر کردہ قیمتوں پر فروخت جاننے کیلئے 216 دکانوں کی انسپکشن کی گئی، 20 دکانوں کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزیاں پائی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ زائد قیمت پرچینی کی فروخت پر 4 مقدمات درج اور 4 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ خلاف ورزی کرنے والے مختلف دکانداروں کو 61 ہزار 500 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

Facebook Comments