اتوار 19 مئی 2024

موٹروے ایم 4 پر گاڑی میں آگ لگ گئی، شادی میں جانے والے 6 افراد جاں بحق

موٹروے ایم 4 پر گاڑی میں آگ لگ گئی، شادی میں جانے والے 6 افراد جاں بحق

فیصل آباد: موٹروے ایم 4 پرگاڑی میں آگ لگ گئی جس کے باعث 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی میں شرکت کے لیے گوجرہ جارہے تھے کہ موٹروے پر گاڑی میں آگ لگ گئی۔

آتشزدگی کے واقعے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments