اتوار 19 مئی 2024

سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے، مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 24 گھنٹوں میں مزید 22 مریض انتقال کرگئے ہیں۔

عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 9080 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 1776 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے بھر میں اب تک کل 307412 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس کے نتیجے میں 55581 کیسز سامنے آئے ہیں۔ کورونا کے باعث انتقال کرنے والوں کی تعداد 853 ہوگئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس وقت 26705 مریض زیر علاج ہیں، جن میں سے 24789 مریض گھروں پر، 90آئسولیشن سینٹرز اور 1826 اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔ 627 مریضوں کی حالت تشویشناک ہےجبکہ 87 مریضوں کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ آج 2417 مریض صحتیاب ہو کر گھروں کو چلے گئےہیں، جس کے بعد ابتک 28023 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں، سندھ میں صحتیابی کا تناسب 50.5 فیصد ہے۔

مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے بھر کے 1776 کیسز میں سے 1091 نئے کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع جنوبی 337، شرقی 258 اور وسطی میں 205 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورنگی 104، ملیر 95 اور ضلع غربی میں 92 مزید کیسز ظاہر ہوئےہیں۔ اس کے علاوہ کشمور 66، حیدرآباد 55 ، خیرپور اور لاڑکانہ 29،29، جیکب آباد اور سکھرمیں 26، 26 مزید کیسز ظاہر ہوئے ہیں۔

میرپورخاص اور ٹھٹھہ میں24،24، جامشورو 13 اور قمبرکوٹ میں 11 ، شہید بینظیر آباد 10، سانگھڑ 9، شکارپور، بدین میں 8،8 ، دادو 7، عمرکوٹ 6، ٹنڈوالہیار5، مٹیاری میں 3 اور ٹنڈو محمد خان میں 2 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئےہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اپنا خیال رکھیں، اگر آپ ایس او پیز اپنی زندگی کا حصہ بنائیں گے تو اپنی اور دوسروں کی زندگی بچاسکیں گے۔

Facebook Comments