پیر 20 مئی 2024

اسپینش لیگ: ریال میڈڑڈ نے آئبر کو ہرا دیا

اسپینش لیگ: ریال میڈڑڈ نے آئبر کو ہرا دیا

اسپینش فٹبال لیگ میں ریال میڈڑڈ نے آئبر کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا دیا۔ ریال میڈرڈ کی جانب سے ٹونی کروز، سرجیو راموس اور مارسیلو نے گول اسکور کئے۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کا مقابلہ آئبر سے تھا۔ریال میڈرڈ نے ابتداء ہی سے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ٹونی کروز نے میچ کے چوتھے ہی منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلوائی۔

تیسویں منٹ میں سرجیو راموس نے ریال میڈرڈ کے لیے دوسرا گول کردیا۔

مارسیلو نے وقفے سے قبل ریال میڈرڈ کا تیسرا گول کر کردیا، جس کے بعد مخالف ٹیم کے میچ میں واپسی ناممکن ہوگئی۔

دوسرے ہاف میں آئبر کی جانب سے بیگاس نے گول تو کیا لیکن ریال میڈرڈ نے مقابلہ تین ایک سے جیت لیا۔ اس فتح کے بعد ریال میڈرڈ کے 59 پوائنٹس ہوگئے اور بارسلونا بعد دوسرے نمبر پر ہے۔

Facebook Comments