اتوار 05 مئی 2024

رواں ہفتے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

رواں ہفتے ملک کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتے شدید گرمی پڑے گی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں کا درجہ حرارت 40 سے 45 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جب کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں ہیٹ انڈیکس 45 سینٹی گریڈ سے بڑھ جائے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ رواں ماہ کے آخر میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جب کہ رواں ہفتے کے آخر میں اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایبٹ آباد، مظفرآباد سمیت ملک کے کچھ بالائی علاقوں میں بھی پری مون سون کی پہلی بارش متوقع ہے اور سندھ کے صحرائی علاقے تھرپارکر میں بھی میں رواں ہفتے پری مون سون کی پہلی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال ملک بھر میں مون سون کی اچھی بارشوں کا امکان ہے۔

Facebook Comments