اتوار 05 مئی 2024

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اور ان کے اہل خانہ کورونا میں مبتلا

پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اور ان کے اہل خانہ کورونا میں مبتلا

لاہور: تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری اور ان کے اہلخانہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے۔

     سمیرا بخاری کے شوہر اور ساس سسر کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جس کی انہوں نے تصدیق کی۔

  جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سمیرا بخاری کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔

ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سمیرا بخاری اور ان کے گھر والوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

واضح  رہے کہ ملک میں کورونا کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اب تک قومی و صوبائی اسمبلیوں کے کئی ارکان وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں جب کہ کچھ وائرس سے انتقال بھی کرگئے۔

Facebook Comments