پیر 06 مئی 2024

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، حتمی پلان چیف سیکرٹری کو بھجوایا جائے گا

لاہور میں اسمارٹ لاک ڈاؤن، حتمی پلان چیف سیکرٹری کو بھجوایا جائے گا

لاہور: سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیشِ نظر اسمارٹ لاک ڈاؤن کے حوالے سے حتمی پلان منظوری کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔

سیکرٹری صحت پنجاب محمد عثمان کی زیرِ صدارت لاہور میں اجلاس ہوا  جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں زندگی رواں دواں رکھنے کی منصوبہ بندی کی گئی۔

سیکرٹری صحت کا کہنا تھا کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ایریاز میں ایس او پیز  پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گاجب کہ ان علاقوں میں ضروریات زندگی کی دستیابی بھی یقینی بنائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ کیسز والے علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا ممکن ہے، مربوط حکمت عملی سے اسمارٹ لاک ڈاؤن کو کامیاب بنائیں گے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت یاسمین راشد نے بتایا تھا کہ آج رات 12 بجے کے بعد شاہدرہ، شاد باغ، ہربرنس پورہ کے علاقوں کو بند کررہے ہیں جب کہ گلبرگ کے کچھ علاقے نشتر ٹاؤن اور علامہ اقبال ٹاؤن میں کچھ سوسائٹیز، والڈ سٹی اور مزنگ کے علاقوں کو بھی بند کردیا جائےگا۔

انہوں نے کہا تھا کہ ان علاقوں کو کم از کم 2 ہفتوں کے لیے بند کیا جائےگا تاہم اس دوران ان علاقوں میں کھانے پینے کی اشیاء اور فارمیسی کھلی رہیں گی جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔

Facebook Comments