پیر 20 مئی 2024

پلازمہ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: فخر عالم

پلازمہ بیچنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے: فخر عالم

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و گلوکار فخر عالم نے اعلیٰ حکام سے پلازمہ بیچنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران فخر عالم نے کہا کہ ملک میں ایسے لوگ بھی موجود ہیں جو پلازمہ عطیہ کرنے والوں سے پلازمہ مفت لے کر پلازمہ کے ضرورتمند افراد کو لاکھوں روپے میں فروخت کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بنے ہوئے 73 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن افسوس ہم آج تک ایک قوم نہ بن سکے، عالمگیر وبا کورونا وائرس کے دوران بھی سب لوگ اپنا اپنا سوچ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے معاملے کو اتنا سیاسی بنادیا گیا ہے کہ ہر سیاستدان ایک دوسرے پر الزام تراشی تو کر رہا ہے مگر ملک اور عوام کا کوئی نہیں سوچ رہا۔

فخر عالم نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ایسے لوگوں کیخلاف سخت کارروائی کریں جو پلازمہ پر بھی ذاتی مفاد کو انسانیت پر ترجیح دے رہے ہیں۔

فخر عالم نے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہم ایک قوم بن کر کورونا کیخلاف لڑ کر ہی اسےشکست دے سکتے ہیں۔

Facebook Comments