اتوار 19 مئی 2024

امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آگئی۔

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی سید امین الحق کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل بخار تھا جو ٹائیفائڈ میں تبدیل ہوگیا، جس کے بعد گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا ہے۔

امین الحق نے کہا کہ بخار محسوس ہوتے ہی انہوں نے خود کو آئسولیٹ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا بخاری کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ ایم پی اے کے شوہر، ساس اور سسر بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔

لاہور میں جیو نیوز سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے سمیرا بخاری کا کہنا تھا کہ طبعیت ناساز ہونے پر انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آیا۔ انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

سمیرا بخاری کے مطابق ان کے شوہر، سسر اور ساس بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔ فیملی کے ان تمام متاثرہ افراد نے بھی خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

Facebook Comments