اتوار 19 مئی 2024

شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے: نفیسہ شاہ

شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے: نفیسہ شاہ

سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کو فضول بیان بازی کا نمونیہ ہوگیا ہے۔

ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ معاون خوامخواه اپنے لیڈر کی کون کون سی نالائقیوں کو چھپائیں گے۔؟

انہوں نے کہا کہ جھوٹے الزامات کی سیاست کرنے والے بہت جلد انصاف کے کٹہرے میں ہوں گے، میثاق جمہوریت ہی آئین کو پامال کرنے والوں کیلئے رکاوٹ ہے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری جمہوریت دشمنوں کے دل میں تیر کی طرح چبھ رہےہیں، بلاول بھٹو کو اپنے والد آصف علی زرداری پر فخر ہے۔

Facebook Comments