منگل 21 مئی 2024

شین واٹسن سوشانت کی یاد میں غمزدہ

شین واٹسن سوشانت کی یاد میں غمزدہ

شہرہ آفاق آسٹریلوی کرکٹر شین واٹسن کی جانب سے بھارتی اداکار سوشانت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر شین واٹسن نے سوشانت سنگھ کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں خود کو سوشانت سنگھ کے بارے میں سوچنے سے نہیں روک پارہا۔‘

شین واٹسن نے لکھا کہ ’میں صرف اتنا ہی کہوں گا کہ سوشانت سنگھ کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے۔‘

اُنہوں نے لکھا کہ ’مجھے یاد ہے کہ جب میں نے فلم ’ان ٹولڈ اسٹوری(ایم ایس دھونی) میں سوشانت سنگھ کو دیکھا تھا تو میں حیران ہوگیا تھا کہ یہ واقعی سوشانت ہی ہے یا ایم ایس دھونی ہیں۔‘

شین واٹسن نے لکھا کہ’ اُس فلم میں جس طرح سے اُنہوں نے ایم ایس دھونی کا کردار نبھایا وہ بہت ہی زبردست تھا۔‘

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ GoneTooSoon بھی استعمال کیا جس کا مطلب ہے کہ اداکار بہت جلدی اس دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

واضح رہے کہ سوشانت سنگھ نے بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی کی زندگی پر بننے والی فلم میں ایم ایس دھونی کا کردار ادا کیا تھا، یہ فلم 30 ستمبر 2016 کو ریلیز ہوئی تھی۔

بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے تین روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی۔

Facebook Comments