منگل 21 مئی 2024

حسن علی کو ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنانا حیران کن ہے: سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

حسن علی کو ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنانا حیران کن ہے: سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے فاسٹ بولر حسن علی کو ڈانس ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنانے پر حیرانی  کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر کرکٹر حسن علی کی ڈانس ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں جس میں وہ سڑک پر ڈھول کی تھاپ پر رقص کررہے تھے۔

ن ویڈیوز میں قومی کرکٹ ٹیم کے کچھ اور کھلاڑی بھی نظر آرہے تھے جب کہ ان ویڈیوز پر حسن علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اب قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے حسن علی پر ہونے والی تنقید پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ حسن علی کو ڈانس پر تنقید کا نشانہ بنانا حیران کن ہے، وہ ایک اچھے کرکٹر ہیں اور پاکستان کو ان کا خیال رکھنا چاہیے۔

Mickey Arthur@Mickeyarthurcr1

I dont comment on things controversial as a rule but I am amazed that @RealHa55an is being criticized for enjoying himself…..this is a man of incredible talent with great skills,his character defines him and allows him to be the cricketer he is….protect this guy!! https://twitter.com/hashmi_shahid/status/1272960953966104594 

Shahid Hashmi@hashmi_shahid

Young boy of varied talent… let him enjoy life… he is not dancing in national colours or in an indecent manner… Pray that he recovers soon and serve Pakistan Ameen https://twitter.com/ibad1985/status/1272863987835813894 

259 people are talking about this

ان کا مزید کہنا تھا کہ حسن علی ایسے ہی مزاج کے انسان ہیں، ان کا یہی انداز انہیں کرکٹ میں بھی مدد کرتا ہے۔

خیال رہے کہ حسن علی ان دنوں کمر کی انجری کا شکار ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتے 2 گھنٹوں پر محیط آن لائن ری ہیب سیشن میں شرکت کی تھی۔

اس دوران پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ وہ کرکٹ میں واپسی تک حسن علی کی مالی معاونت جاری رکھے گا، پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ انجری کے سبب حسن علی کے سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم رہ جانے کےباعث کیا گیا۔

Facebook Comments