جمعہ 26 اپریل 2024

کرونا ٹیسٹ کبھی مثبت کبھی منفی معروف پاکستانی کرکٹر نے سوال اٹھا دیا

کرونا ٹیسٹ کبھی مثبت کبھی منفی معروف پاکستانی کرکٹر نے سوال اٹھا دیا

گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دورہ انگلینڈ سے قبل کرائےگئے کورونا ٹیسٹ میں 10 کھلاڑیوں میں وائرس کی تصدیق کی گئی تھی جس میں محمد حفیظ بھی شامل تھے۔

تاہم آج محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر اپنے کووڈ 19 کے دوسرے ٹیسٹ کی رپورٹ شیئر کی اور بتایا کہ ان کا نتیجہ منفی آیا ہے۔

محمد حفیط نے لکھا کہ گزشتہ روز پی سی بی کی جانب سے کیے گئے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آئی تھی لیکن دل کی تسلی کے لیے ذاتی طور پر دوبارہ ٹیسٹ کروانے کے لیے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گیا۔

Mohammad Hafeez@MHafeez22

After Tested positive COVID-19 acc to PCB testing Report yesterday,as 2nd opinion & for satisfaction I personally went to Test it again along with my family and here I along with my all family members are reported Negetive Alham du Lillah. May Allah keep us all safe

Facebook Comments