ویسٹ انڈیز ٹیم کے کوچ سیلف آئسولیشن میں کیوں گئے؟
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم ان دنوں مانچسٹر میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں میں مصروف ہے ، ویسٹ انڈیز ٹیم کے لیے مکمل بائیو سیکور ماحول بنایا گیا ہے لیکن کوچ فل سمنز فیملی نے گزشتہ روز ایک جنازے میں شرکت کی ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق فل سمنز اب سیلف آئسولیشن میں چلے گئےہیں اور ہوٹل کی بالکونی سے ٹیم کی ٹریننگ کو مانیٹر کریں گے ۔
فل سمنز کو کم ازکم 5 دن دیگر اسکواڈ سے خود کو الگ رکھنا پڑے گا ، سمنز کا اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لئے دو مرتبہ کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آنا ضروری ہے ۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز ٹیم پیر سے چار روزہ انٹرا اسکواڈ میچ اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گی۔
متعلقہ خبریں
Facebook Comments