اتوار 28 اپریل 2024

انگلینڈ کے شکار سے پہلے ہی 18 قومی کھلاڑی کرونا کا شکار

انگلینڈ کے شکار سے پہلے ہی 18 قومی کھلاڑی کرونا کا شکار

 دھرتی نیوز کی رپورٹ کے مطابق دورہ انگلینڈ سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں کرونا وائرس کو شکست دے دی، ریزرو کھلاڑی روحل نذیر کا کرونا ٹیسٹ بھی نیگیٹو آگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا 20 رکنی اسکواڈ کل دورہ انگلینڈ کے لیے روانہ ہوگا، ریزرو کھلاڑی ظفر گوہر انگلینڈ سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن کے پہلے ٹیسٹ پازیٹو آئے ان میں سے 6 نیگیٹو ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں نے کرونا کو شکست دی ان میں محمد حسنین، شاداب خان، فخر زمان، محمد رضوان، محمد حفیظ اور وہاب ریاض شامل ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے 13 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ مثبت آئے تھے جبکہ محمد حفیظ کی ٹیسٹ رپورٹ دو مرتبہ مثبت اور ایک بار منفی آئی تھی۔

سابق کرکٹر انضمام الحق نے کھلاڑیوں کے کرونا کا شکار ہونے پر پی سی بی حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا، انضمام کا کہنا تھا کہ کرونا کے پھیلاو کے باوجود پی سی بی نے کوئی حتمی پالیسی نہیں بنائی جو ان کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

Facebook Comments