امریکا کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن کی زبان پھر پھسل گئی
ستتربرس کے جوبائیڈن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر تقریب میں شرکت کی ، اسے نیشنل ایجوکیشن ایسوسی ایشن نے منعقد کیا تھا، تقریب کی میزبان نے بائیڈن کا تعارف کراتے ہوئے شرکا کو بتایا کہ جل بائیڈن خود بھی اسی ایسوسی ایشن کی رکن رہی ہیں۔
بائیڈن اسکرین پر آئے تو اپنی بیوی کا نام لے کر یہ کہنے کی بجائے کہ وہ جل بائیڈن کے شوہر ہیں، یہ کہہ دیا کہ وہ جو بائیڈن کے شوہر ہیں، انہیں زبان پھسلنے کا احساس تک نہ ہوا اورغلطی درست نہ کی۔
فاکس نیوزکےمطابق صدر ٹرمپ کی مقبولیت اڑتیس جبکہ بائیڈن کی مقبولیت 50 فیصد ہے۔
واضح رہے کہ مارچ میں بھی بائیڈن کی زبان اس وقت پھسل گئی تھی جب وہ امریکا کے اعلان آزادی پربات کررہے تھے۔
مئی میں ایک اورتقریب سے خطاب میں بھی وہ سچائی اور حقیقت کے معنوں میں تفریق نہ کرسکے تھے۔
جوبائیڈن کی انہی غلطیوں کی وجہ سے صدرٹرمپ انہیں نیند میں دھت شخص کہہ کر پکارتے رہے ہیں، ری پبلکنزان کیخلاف اشتہاربھی جاری کرچکےہیں۔
صدرٹرمپ نے پچھلےہفتے ہی کہا تھا کہ جوبائیڈن کو اپنا ٹیسٹ کرالینا چاہیے، لیکن یہ طے ہے کہ وہ پاس ہوں گے نہیں۔
Facebook Comments