منگل 30 اپریل 2024

اسٹرنگز نے سنجے دت سے ملاقات کی یاد تازہ کردی

اسٹرنگز نے سنجے دت سے ملاقات کی یاد تازہ کردی

بلال مقصود نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بینڈ کے فوٹو شوٹ کی ایک تصویر شیئر کی اور سنجے دت سے یادگار ملاقات کا احوال بھی مداحوں کو سنایا۔

گلوکار نے لکھا کہ یہ تصویر اس وقت کی ہے کہ جب وہ لوگ سنجے دت اور جان ابراہام کی فلم ’زندہ‘ کی تشہیری مہم پر تھے۔

2006 میں ریلیز ہونے والی فلم ’زندہ‘ کا ٹائٹل سونگ ’ یہ میری کہانی‘ اسٹرنگز نے گایا تھاجس کی بلیک اینڈ وائٹ ویڈیو میں بینڈ کے ساتھ جان ابراہم اور سنجے در بھی شامل ہیں۔

Facebook Comments