اتوار 19 مئی 2024

مُشک کیلئے مستقبل میں بہت سے اسباق منتظر ہیں، یمنیٰ زیدی

مُشک کیلئے مستقبل میں بہت سے اسباق منتظر ہیں، یمنیٰ زیدی

ڈرامہ انڈسٹری کی باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ یمنیٰ زیدی نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ڈراما سیریل ’رازِ اُلفت‘ کے ایک سین کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے ساتھ ہی کیپشن میں لکھا کہ ’مشک کے لیے مستقبل میں بہت سے اسباق منتظر ہیں۔‘

یمنیٰ زیدی نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’رازِ اُلفت‘ دیکھنے کا بہت شکریہ۔

اداکارہ کی جانب سے ایک پوسٹ کو 11 گھنٹے قبل شیئر کیا گیا تھا جسے اب تک تقریباً ایک لاکھ مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کی اس پوسٹ پر تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ یمنیٰ زیدی نے کچھ روز قبل کہا تھا کہ ’میری ہمیشہ سے خواہش تھی کہ میں اپنا ٹیلنٹ یعنی اداکاری ٹی وی پر کروں اور میں نے اپنے اِس خواب کو پورا کرنے کے لیے بہت سے آڈیشنز دیے جن میں مجھے ناکامی کا بھی سامنا کرنا پڑا لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’اور آج میں آپ سب کے سامنے بطور اداکارہ انڈسٹری میں بہت اچھا کام کر رہی ہوں۔‘

یمنیٰ زیدی نے مزید کہا کہ ’کبھی بھی خواب دیکھنا بند نہ کریں کیونکہ ایک کامیاب انسان کے لیے خواب اُس کی کامیابی کی پہلی سیڑھی ہوتے ہیں۔‘

Facebook Comments