جمعرات 02 مئی 2024

پاکستان اسکواڈ کا تیسرا گروپ انگلینڈ روانہ

پاکستان اسکواڈ کا تیسرا گروپ انگلینڈ روانہ

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان اسکواڈ کے تیسرے گروپ میں کرکٹر عمران خان، کاشف بھٹی، حیدر علی اور مساجر ملنگ علی شامل ہیں، یہ تینوں کرکٹرز اور مساجر براستہ دبئی سے لندن جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کرکٹرز اورمساجر لندن پہنچنے پر لندن سے بذریعہ بس انگلینڈ کے شہر ووسٹر جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کہنا ہے کہ کھلاڑیوں اور مساجر کے دو بار کوروناٹیسٹ منفی آنے پر کرکٹرز اور مساجر انگلینڈ روانگی کےاہل ہوئے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بالرحارث رؤف کورونا کے کروائے گئے 2 ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ روانگی کےاہل ہوں گے جبکہ شعیب ملک کو تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے کی پہلے ہی اجازت دی چا چکی ہے۔

Facebook Comments