اتوار 19 مئی 2024

سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلے ‘درست’: علی ظفر

سخت ایس او پیز کے تحت اسکول کھولنے کا فیصلے ‘درست’: علی ظفر

معروف گلوکار علی ظفر نے وفاقی اور صوبائی وزرائے تعلیم کی جانب سے  ستمبر میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ اسکول کھولنے کے فیصلے کو 'درست' قرار دیا ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کی کانفرنس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا  کہ سخت ایس او پیز کے ساتھ سمتبر کے پہلے ہفتے میں اسکول کھولنے اور امتحانات لینے کی اجازت دی جائے لیکن اس حوالے سے حتمی منظوری نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے لی جائے گی۔

اس حوالے سے گلوکار علی طفر نے  شفقت محمود کو مخاطب کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹر پوسٹ میں لکھا کہ ان کے خیال میں یہ درست فیصلہ ہے۔ 

اسی ٹوئٹ میں علی ظفر نے اس فیصلے پر طلبہ سے بھی رائے مانگی جس پر بیشتر لوگوں صارفین نے اس فیصلے کی مخالفت کی۔ 

واضح رہے کہ یہ اسکول کھولنے کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے۔ تعلیمی ادارے کھولنے کی حتمی منظوری کل نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں دی جائے گی۔

جب کہ تمام صوبوں کے وزرائے تعلیم ستمبر سے قبل اس حوالے سے حالات کا جائزہ لینے کیلئے دو مزید اجلاس بلانے پر بھی متفق ہیں اور اگر کورونا کیسز سے متعلق حالات قابو میں رہے تو تعلیمی اداروں کھول دیا جائے گا۔

Facebook Comments