جمعرات 02 مئی 2024

انٹرنیشنل ہاکی میچز کی بحالی کا اعلان

انٹرنیشنل ہاکی میچز کی بحالی کا اعلان

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی مقابلوں کی بحالی کا اعلان کردیا۔

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن کے مطابق ایف آئی ایچ پرو لیگ ستمبر میں بحال ہوجائے گی، پہلا میچ 22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجیم کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دنیا بھر میں کوروناوائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث کئی کھیل معطل اور منسوخ کیے گئے۔

ہاکی کے انٹرنیشنل ایونٹ بھی مارچ سے معطل ہیں لیکن اب ہاکی کی عالمی تنظیم نے ستمبر میں گیمز کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا ہے۔

22 ستمبر کو جرمنی اور بیلجیم کے درمیان پرو لیگ کا میچ کھیلا جائے گا، ایف آئی ایچ نے پرو لیگ سائیکل کو پہلے ہی ایک سال کیلئے بڑھادیا تھا۔

Facebook Comments