اتوار 19 مئی 2024

’ارطغرل غازی‘ پسند نہیں آیا : سید نور

’ارطغرل غازی‘ پسند نہیں آیا : سید نور

سید نور نے اس بات کا انکشاف ایک ٹی وی پروگرام میں اس سیریز سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

سید نور نے اردو میں ڈب ہوکر سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی ترک سیریز کے بارے میں کہا کہ انہیں یہ سیریز بلکل پسند نہیں آئی، دو اقساط دیکھنے کے بعد آگے نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ 2 اقساط میں ہی ’ارطغرل غازی‘ مجھے پسند نہیں آیا اس لیے آگے نہیں دیکھا۔

سید نور نے کہا کہ ایک سال پہلے انہوں نے یہ سیریز  نیٹ فلکس پر دیکھنی شروع کی تھی لیکن ادھوری چھوڑ دی۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامے میں ان کے پاس چار گھوڑے ہیں جو بھگائے جارہے ہیں، ادھر بھی وہی گھوڑے ہیں اور دوسری طرف بھی وہی ہیں۔

سید نور نے کہا کہ اگر مجھے تاریخی کردار پر ڈرامہ بنانا ہوا تو میں محمد بن قاسم پر بناؤں گا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی ہدایت پر معروف تُرک سیریز ’دیرلیش ارطغرل‘ کو سرکاری ٹی وی پر قومی زبان میں ڈب کر کے  نشر کیا جارہا ہے جسے پاکستان میں خوب پزیرائی بھی مل رہی ہے۔

Facebook Comments