اتوار 19 مئی 2024

مہوش حیات نے نامناسب جواب دینے والی صارف کی کلاس لے لی

مہوش حیات نے نامناسب جواب دینے والی صارف کی کلاس لے لی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ادکارہ نے والدین سے پولیو کے قطرے لازمی پلانے کی اپیل کرتی ایک ویڈیو شیئر کی جس کے جواب میں فائزہ نامی ایک صارف نے انتہائی نامناسب الفاظ استعمال کرتے ہوئے اداکارہ کو جواب دیا۔

فائزہ نامی صارف نے اداکارہ کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ کاش یہ بات آپ کے والدین کو بھی کوئی بتادیتا تو آج آپ بھی نارمل ہوتیں۔

اداکارہ نے صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’کاش کہ آپ کے والدین نے آپ کو تھوڑی تمیز سکھائی ہوتی، تو آپ بھی طور طریقوں اور ادب و آداب سے واقف ہوتیں۔

واضح رہے کہ مہوش حیات نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر عمر بھر کی معذوری سے بچائیں اور انہیں خوشحال مستقبل فراہم کریں۔

ٹوئٹر پر شیئر کردہ ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں اور انہیں خوشگوار زندگی جینے کا موقع دیں۔

مہوش حیات نے کہا کہ کورونا کی کوئی ویکسین نہیں ہے، لیکن پولیو جیسی بیماریوں کی تو ہے۔

Facebook Comments