اتوار 19 مئی 2024

بشریٰ انصاری نے اپنے سخت الفاظ پر معافی مانگ لی

بشریٰ انصاری نے اپنے سخت الفاظ پر معافی مانگ لی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ نے حال ہی میں اپنے سخت الفاظ کے استعمال کرنے پر معذرت کرتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

بشریٰ انصاری نے اپنی وضاحتی پوسٹ میں سخت الفاظ کے استعمال پر معافی مانگتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ڈرامہ اور پراجیکٹ جس میں ہم کام کرتے ہیں وہ ہمارے لیے ہماری اولاد جیسا ہوتا ہے جو ہم اپنے شائقین کی محبت کے ساتھ پیدا کرتے ہیں، اسی لیے جب کوئی اس کا مذاق اڑاتا ہے تو ہمیں افسوس اور دکھ ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر ایک کو ہمارا کام پسند یا ناپسند کرنے کا حق ہے، تاہم مجھے احساس ہے کہ میں نے اپنی پوسٹ میں سخت الفاظ کا استعمال کیا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ مجھے اپنی غلطی کا احساس بھی ہوگیا اور میں نے اس پوسٹ کو ہٹا بھی دیا لیکن افسوسناک بات ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک تماشا کھڑا ہوگیا ، مجھے احساس ہے کہ میں اپنا غصہ ٹھیک طریقے سے ہینڈل نہیں کرپائی۔

شریٰ انصاری نے تنقیدی پوسٹ کی طرح اپنی وضاحتی پوسٹ بھی کچھ وقت بعد ہی ڈیلیٹ کردی۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پاکستانی ڈراموں کے کرداروں پر بےجا تنقید کرنے والوں کی کلاس لیتے ہوئے انہیں زندگی میں ’کورونا‘ قرار دیا تھا۔

سینئر اداکارہ نے لکھا تھا  کہ اُن کا یہ ماننا ہے کہ جب لوگوں کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو وہ ان لوگوں سے حسد کرنا اور اپنے جاہل ہونے کا ثبوت دینا شروع کر دیتے ہیں جو اپنی فیلڈ میں کچھ کررہے ہوں۔

Facebook Comments