جمعہ 17 مئی 2024

تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، نسیم شاہ

تینوں فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کرنا چاہتا ہوں، نسیم شاہ

خصوصی گفتگو میں نسیم شاہ نے کہا کہ ان کا انگلینڈ کا پہلا دورہ ہے، وہ بولنگ کوچ وقار یونس کی موجودگی میں زیادہ سے زیادہ سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

نسیم شاہ نے کہا کہ میں خوش قسمت ہوں جو ٹیسٹ کرکٹ میں پہلے کھیلنے کا موقع ملا ہے، کیونکہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے بعد مختصر دورانیے کی کرکٹ آسان لگتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی سیریز دیکھ کر بھی فائدہ ہو رہا ہے۔

Facebook Comments