جمعہ 17 مئی 2024

کرکٹ گراؤنڈ اسٹاف کاعمران خان سے روزگار کا مطالبہ

کرکٹ گراؤنڈ اسٹاف کاعمران خان سے روزگار کا مطالبہ

لاہور سے تعلق رکھنے والے گراؤنڈ مین شوکت کا کہنا ہے کہ سات ماہ سے بے روزگار ہیں، فاقوں کی نوبت آگئی ہے۔

‏گراؤنڈز مین کا کہنا ہے کہ پیٹرن پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) وزیر اعظم عمران خان ہمیں نوکریوں پر بحال کریں، پی سی بی سے درخواست ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ اسٹرکچر کو مکمل نافذ کریں۔

‏گراؤنڈ اسٹاف نے کہا کہ نہ صوبائی اور سٹی ایسوسی ایشنز بنیں اور نہ ہمیں دوبارہ نوکری ملی۔

‏گراؤنڈ مین شوکت نے کہا کہ  کورونا وائرس کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں بھی ختم ہو گئی ہیں، کورونا وائرس نے ہماری مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔

‏ واضح رہے کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر کے بعد پی سی بی نے سیکڑوں گراؤنڈ اسٹاف سے معاہدے ختم کر دیئے ہیں۔

Facebook Comments