جمعہ 17 مئی 2024

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی پلاننگ شروع کردی

پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کی پلاننگ شروع کردی

ذرائع کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ سیزن اکتوبر کے آغاز میں کروانے کی حکمت عملی بنائی جا رہی ہے، اس سلسلے میں چیف ایگزیکٹو وسیم خان کی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان سے مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تیار کیے جا رہے ہیں، ڈومیسٹک کرکٹ سیزن انٹرنیشنل کرکٹ کے ایس او پیز کے تحت شروع ہوگا۔

کرکٹ سیزن کے لیے ایس اوپیز کو رواں ہفتے فائنل کر لیا جائے گاجبکہ کورونا وائرس کے باعث کرکٹ سیزن کو مختصر کرنے کا فیصلہ ستمبر میں ہوگا۔

اس کے علاوہ شرکت کرنے والے کھلاڑیوں اور اسٹاف کا پہلے کورونا ٹیسٹ کروانے کی تجویز پیش کی گئی ہے جبکہ ڈومیسٹک سیزن کو محدود شہروں میں کروانے کی تجویز زیر غور ہے۔

Facebook Comments