جمعہ 03 مئی 2024

دبئی کے لوگ طوفان سے خوفزدہ

دبئی کے لوگ طوفان سے خوفزدہ

موسم کی خرابی اکثر نہ صرف مشکل صورتحال پیدا کردیتی ہے بلکہ لوگوں کوخوفزدہ بھی کردیتی ہے۔ دبئی میں موسم کی ایسی سختی اُس وقت دیکھی گئی جب اچانک مٹی کا طوفان اُمڈ آیا جس نے ہر شخص کو خوفزدہ کردیا۔

دبئی میں تیز ہواؤں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے جہاں نظام زندگی درہم برہم ہوگیا،  وہیں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی اور ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

دوسری جانب دھول اور مٹی کے باعث دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سمیت بلندو بالا عمارتیں بھی چھپ گئیں۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی۔

Facebook Comments