جمعہ 03 مئی 2024

سعودی وزارت صحت کی حج کی تیاریاں

سعودی وزارت صحت کی حج کی تیاریاں

سعودی وزارت صحت نے حج کے دوران کورونا وائرس کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیاریاں مکمل کرلیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق کورونا سے نمٹنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

وزارت کا کہنا تھا کہ منیٰ اور میدانِ عرفات میں ہیلتھ سینٹر، فیلڈ اسپتال اور موبائل کلینکس کا انتظام کرلیا گیا۔

واضح رہے کہ رواں برس عالمگیر وبا کورونا وائرس کے پیش نظر سعودی حکومت نے صرف سعودی عرب میں موجود لوگوں کے لیے حج کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس وبا کے دوران سعودی حکومت کی جانب سے حج کو منسوخ نہ کرنے کے فیصلے کو سراہا گیا۔

Facebook Comments