جمعہ 03 مئی 2024

آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی تیاریاں

آیا صوفیہ میں نماز جمعہ ادا کرنے کی تیاریاں

استنبول کی معروف آیا صوفیہ میں 86 برس بعد کل نماز جمعہ ادا کی جائے گی.

آیا صوفیہ میں اداکی جانے والی نماز جمعہ میں ترک صدر رجب طیب اردوان بھی شرکت کریں گے۔

ان کے علاوہ ترکی کی دیگر اعلیٰ شخصیات سمیت تقریباً ڈیڑھ ہزار نمازی نماز جمعہ پڑھیں گے۔

واضح رہے کہ دس جولائی کی ترکی کی عدالت نے تاریخی اہمیت  کی حامل عمارت آیا صوفیہ کی میوزیم کی حیثیت کو ختم کرنے کا حکم دیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد ہی ترک صدر رجب طیب اردوان نے استنبول کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنے کے صدارتی حکم نامے پر دستخط کردیے تھے۔

Facebook Comments