جمعہ 03 مئی 2024

چین میں سائیکل ریس کے دلچسپ مقابلے کا آغاز

چین میں سائیکل ریس کے دلچسپ مقابلے کا آغاز

چین میں سائیکل ریس کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ماہر سائیکلسٹ نے طویل راستے پر سائیکل چلاتے ہوئے خوب دوڑ لگائی۔

چین کے خود مختار علاقے انر منگولیا کی کاؤنٹی Duolun میں منعقد ہونے والی اس سائیکل ریس میں چین سے تعلق رکھنے والے 194 سائیکلسٹ پر مشتمل41 ٹیموں نے حصہ لیا۔

سائیکل سواروں نے شہر کی سڑکوں پر بنائے گئے 91 کلو میٹر کے طویل ٹریک کو عبور کرتے ہوئے نہ صرف شاندار انداز میں ریس لگائی بلکہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر سبقت لینے کی بھرپور کوشش کی۔

اس ایونٹ کو دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سائیکل سواروں کی مہارت کی خوب داد دی۔

واضح رہے یہ سائیکل ریس ایک ہفتے تک جاری رہے گی جس میں چار مختلف گروپ کی صورت میں مقابلے ہوں گے۔

Facebook Comments