ھفتہ 04 مئی 2024

دنیا کا سب سے بڑا جھولا کس ملک میں موجود ہے

دنیا کا سب سے بڑا جھولا کس ملک میں موجود ہے

چین میں 2300فٹ بلند پہاڑ کے سرے پردنیا کا سب سے بلند جھولا نصب کردیا گیا ہے۔

بلندو بالا پہاڑ پر جانے اور خطرناک جھولوں کا نام سنتے ہی جہاں کچھ افراد خوف میں گھِرجاتے ہیں وہیں کچھ ایڈونچر میں مبتلا ہوجاتے ہیں۔ ایسے ہی خطروں کے کھلاڑیوں کے لیے چین میں 2300 فٹ بلند پہاڑ کے سرے پر دنیا کا سب سے بلند جھولا نصب کردیا گیا ہے۔

 

چین کے شہر Chongqing کے 2300فٹ بلند پہاڑ Yunyang Longgangکے سرے پر دنیا کے سب سے بڑے جھولے کی ٹیسٹنگ کے مراحل کی کامیابی کے بعد باقاعدہ طور پر عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

30منزلہ اس سپر سوئینگ کا محراب 328فٹ بلند ہے اور اس کا ٹاور 354فٹ بلند ہے جبکہ جھولے کی رفتار130کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

واضح رہے دنیا کے سب سے بڑے اور بلند جھولے کو گنیز بک میں نامزد کیا جا چکا ہے۔ 

Facebook Comments