جمعہ 03 مئی 2024

عوام نے ٹاس کے ذریعے رکن اسمبلی کا انتخاب کرلیا

عوام نے ٹاس کے ذریعے رکن اسمبلی کا انتخاب کرلیا

ویلنگٹن : بحر الکاہل میں واقع چھوٹے سے ملک نیئو میں رکن اسمبلی کا انتخاب حیران کن طور پر سکہ اچھال (ٹاس) کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحر الکاہل میں نیوزی لینڈ سے کچھ دوری پر واقع چھوٹے سے ملک نیئو میں اراکین اسمبلی کے انتخابات میں ٹاس کے ذریعے رکن اسمبلی کے انتخاب کا عجیب واقعہ پیش آیا جسے سننے والے دنگ رہ گئے۔

درحقیقت رکن نیئو کے ایک قصبے سے رکن اسمبلی کا انتخاب سکہ اچھال کر اس لیے کیا گیا کیونکہ دونوں امیدواروں کے ووٹ کی تعداد برابر تھی۔

قصبے کی مختصر کی آبادی میں دونوں امیدواروں کو 26، 26 ووٹ ملے تھے جس کے باعث دونوں میں سے کسی ایک کو منتخب کرنے کےلیے الیکشن کمیشن نے ٹاس کرنے کا فیصلہ کیا۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسی ملک میں ایسا ہی ایک واقعہ 2017 میں بھی پیش آچکا ہے۔

واضح رہے کہ جزیرہ ملک نیئو ویسے تو خود کو آزاد و خود مختار ریاست قرار دیتا ہے لیکن نیوزی لینڈ آزاد تعلق کا دعویدار بھی ہے جس کےباعث اس کے دفاع اور امور خارجہ کی ذمہ داری نیوزی لینڈ پر ہے، لیکن نیئو میں مکمل جمہوری نظام رائج ہے اور ہر تین برس بعد پارلیمانی الیکشن منعقد ہوتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ ملک کی آبادی صرف سترہ سو نفوس پر مشتمل ہے جبکہ اس کے شہریوں کو نیوزی لینڈ میں رہنے کےلیے خصوصی مراعات حاصل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ملک کے تیس ہزار سے زائد شہری مستقل طور پر نیوزی لینڈ میں جاکر آباد ہوگئے ہیں۔

Facebook Comments