جمعہ 03 مئی 2024

کرونا کے حملے سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا طریقہ

کرونا کے حملے سے بچنے کیلئے شہری کا انوکھا طریقہ

سڈنی: آسٹریلیا میں کروناوائرس کے حملے سے خود کو محفوظ رکھنے کے لیے شہری نے منفرد طریقہ اپنا لیا، سڑک پر مذکورہ شخص پلاسٹک کے ’ببل‘ میں گھومنے لگا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریا کے شہر میلبورن سے تعلق رکھنے والے شہری نے اپنے آپ کو وبائی مرض سے بچانے کے لیے پلاسٹک کا ببل تیار کیا جسے وہ گھر سے باہر نکلتے ہوئے استعمال کرتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آسٹریلوی شہری بغیر ماسک اور ہینڈسینی ٹائزر استعمال کیے خود کو پلاسٹک ببل میں قید کرلیتا ہے، اس کا ماننا ہے کہ ببل میں وہ خود کو کرونا سے محفوظ سمجھتا ہے، اس طرح کوئی بھی مرض مجھ میں منتقل نہیں ہوسکتا۔

مذکورہ شہری کی ببل کے اندر رہ کر سڑک پر گھومنے سے متعلق ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

ریاست وکٹوریا میں نئے 532 کیسز رپورٹ ہونے اور کئی اموات کے بعد مذکورہ شہری نے یہ اقدام اٹھایا تاکہ وہ کسی بھی طرح مہلک وائرس سے بچا رہے۔ خیال رہے کہ صارفین نے اس ویڈیو پر مذاق بھی اڑایا۔

Facebook Comments