ھفتہ 04 مئی 2024

ایک منٹ میں دوسرے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

ایک منٹ میں دوسرے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

دنیا بھر لوگ اپنیتخلیقی اور خداداد صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے ایسے ایسے کارنامے کر جاتے ہیں کہ لوگ انہیں دیکھ کر دنگ ہی رہ جاتے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے اشرتا فرمان نامی شخص نے اپنی زندگی میں اب تک تقریباً 600 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے ہیں اور اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور  ریکارڈ قائم کیا ہے۔

 

ارشتا فرمان نے حال ہی میں ایک منٹ کے اندر سامنے بیٹھے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوزوں کو بیچ سے آدھا کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

اس سے قبل ارشتا فرمان ایک منٹ کے اندر 26 تربوز کو اپنے پیٹ پر رکھ کے بیچ سے آدھا کرنےکا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

Facebook Comments