اتوار 19 مئی 2024

پاکستان نے سعوی عرب کو کتنے ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا

پاکستان نے سعوی عرب کو کتنے ارب ڈالر قرضہ واپس کر دیا

پاکستان نے ڈیڑھ برس قبل سعودی عرب سے لیے گئے 3 ارب ڈالر کے قرض میں سے ایک ارب ڈالر قرض واپس کر دیاہے ۔

 سعودی عرب کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے بعد عالمی قرضوں کی ادائیگی میں ڈیفالٹ کرجانے کے ڈر سے ایک ارب ڈالر ادا کیے گئے ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ سعودیہ کی جانب سے مالی امداد محدود کیے جانے کے فیصلے کے منفی اثرات زائل کرنے کے لیے پاکستان کے دیرینہ دوست چین نے آگے بڑھتے ہوئے ایک ارب ڈالر قرضہ فراہم کردیا ہے۔ وزات خزانہ نے اس بارے میں تبصرے سے انکار کیا جب کہ سٹیٹ بینک کے ترجمان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے ۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اکتوبر 2018 میں سعودی عرب نے پاکستان کو 3سال کے لیے 6.2 ارب ڈالر کا مالیاتی پیکیج دینے کا اعلان کیا تھا۔ اس پیکیج میں 3 ارب ڈالر نقد اور 3.2 ارب ڈالر مالیت کی موخر ادائیگی پر تیل اور گیس کی سہولت شامل تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین نے پاکستان کے غیرملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کے لیے ایک ارب ڈالر فراہم کر دیے ۔

قومی اسمبلی میں وزارت خزانہ کی جانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق پاکستان سعودی عرب کے 3 ارب ڈالر پر 3.2 دو فیصد سود ادا کر رہاہے ۔

Facebook Comments