بدہ 15 مئی 2024

جرمنی، غیر شادی شدہ جوڑوں کو سفر کی اجازت

جرمنی، غیر شادی شدہ جوڑوں کو سفر کی اجازت

الگ الگ ملکوں میں مقیم پریمی جوڑے کچھ عرصے سے شکایت کر رہے تھے کہ حکومتوں کی طرف سے اپنے پیاروں سے ملنے کے لیے سفر کی اجازت نہ دینا ان کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

کورونا بحران کے دوران یورپی یونین نے کئی ماہ تک باہر سے آنے والوں پر پابندی لگا رکھی تھی، تاہم شدہ شدہ جوڑوں اور مخصوص سیکٹرز میں مزدوروں کو  سفر کی اجازت دے دی گئی تھی۔

’محبت سیاحت نہیں‘

سوشل میڈیا پر سفری قوانین میں اس نرمی کے لیے جاری مہم کا عنوان ‘محبت سیاحت نہیں‘ ہے۔ اس مہم کے بعد یورپی یونین کے آٹھ ممالک نے غیر شادی شدہ جوڑوں کو سفر کی اجازت دے دی تھی، جن میں پہل ڈنمارک اور  ہالینڈ نے کی تھی۔ 

یورپی یونین کے اندرونی دباؤ کے بعد جرمنی نے اب فیصلہ کیا ہے کہ پیر سے بلاک کے باہر سے ان افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی، جن کے ساتھی پہلے سے یہاں مقیم ہیں۔

لیکن اس کے لیے جرمنی میں موجود پارٹنرزکو اپنے ساتھی کے سفر کے لیے باقاعدہ دعوت نامہ جاری کرنا ہوگا اور دونوں کو مشترکہ حلف نامے پر دستخط کرنا ہوں گے کہ ان کے پہلے سے تعلقات ہیں اور وہ ساتھ بھی رہ چکے ہیں۔ 

لازمی ٹیسٹنگ 

کورونا کے حوالے سے ہائی رسک ممالک، مثلاﹰ امریکا، ترکی اور ایران سے بھی لوگوں کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔ لیکن ان مسافروں کو لازمی طور پر جرمنی میں کورونا ٹیسٹ کے عمل گزرنا ہوگا اور جب تک رپورٹ سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ وہ وائرس سے متاثرہ نہیں، انہیں قرنظینہ میں رہنا ہوگا۔

جرمنی صوبوں کو اپنے لیے مزید احتیاطی قواعد و ضوابط لاگو کرنے کا اختیار ہے اور حکام کے مطابق باہر سے آنے والے مسافروں کو ان مقامی ہدایات کی پاسداری بھی کرنا ہوگی۔

Facebook Comments