منگل 07 مئی 2024

کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کمی

کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا ، سٹاک مارکیٹ میں کمی

انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر سستا ہو گیا ہے جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی آج کمی واقع ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبا ر کے اختتام پر ڈالر کی قیمت میں 19 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد ڈالر 168 روپے 7 پیسے پر بند ہو گیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 20 پیسے کمی ہوئی اور اب ڈالر 168 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہاہے ۔

دوسری جانب سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر 85 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے ۔ سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز میں ایک دم تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 559 اضافے کے ساتھ 41 ہزار 118 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم یہ تیزی پورا دن جاری نہ رہ سکی اور کاروبار کے اختتام پر 85 پوائنٹس کی کمی ہوئی ۔ 100 انڈیکس 40 ہزار 473 پوائنٹس پر بند ہو گیاہے ۔سٹاک مارکیٹ میں 396,232,561 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 17,842,819,887 رہی ۔

Facebook Comments