ھفتہ 18 مئی 2024

حکومت کا واٹس ایپ کی طرح ایپ بنانے کا منصوبہ

حکومت کا واٹس ایپ کی طرح ایپ بنانے کا منصوبہ

حکومتی ارکان کے لیے سائبرحملوں کے پیش نظر واٹس ایپ طرزکی ایک ایپ بنانے کا منصوبہ زیرغور ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ڈائریکٹر بلال عباسی کا کہنا ہے کہ حکومتی افسران کے واٹس ایپ اورٹیلی فون پیغامات ہیک ہونے کے خدشے کے پیش نظر حکومتی ارکان کے لیے واٹس ایپ کی طرح ایک منصوبہ زیر غور ہے، جس کے ذریعے سرکاری محکموں میں کام کرنے والے افسران ایک دوسرے کے ساتھ ابلاغ کرسکیں گے۔

نیشنل آئی ٹی بورڈ اس منصوبے پرکام کررہا ہے، حکومت نے اس سے متعلق پراجیکٹ منظور کرلیا ہے،اگلے چند ہفتوں میں اس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کردیا جائے گا۔

اعلیٰ افسر کے مطابق سرکاری ملازمین مختلف موضوعات پربات چیت کرتے ہیں اوراس ایپ کے باعث ان کا ڈیٹا غیرمحفوظ ہوتا ہے اس لیے سرکاری ملازمین کے لیے ایک سرکاری ایپ بنارہے ہیں جس میں واٹس ایپ کی طرح زیادہ فیچرز ہوں گے، جس کے ذریعے سرکاری دستاویزات اوررابطوں کومحفوظ بنایا جائے گا۔

Facebook Comments