جمعہ 17 مئی 2024

عوام کی اکثریت مہنگائی سے پریشان، ماہانہ خرچے پورے نہ ہونے کا شکوہ

عوام کی اکثریت مہنگائی سے پریشان، ماہانہ خرچے پورے نہ ہونے کا شکوہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت 2 سال مکمل کرچکی ہے اور ان دو سالوں کی کارکردگی پر انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ اور  پلس کنسلٹنٹ نے عوامی سروے کیا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ اور پلس کنسلٹنٹ نے رائے عامہ پر مبنی نئے سروے کے نتائج جاری کردیے ہیں۔

تحریک انصاف حکومت کے 2 سال، ایک کلو چینی 40 روپے، 20 کلو آٹا 232 روپے مہنگا

سروے کے مطابق پاکستانی عوام کی اکثریت مہنگائی سے پریشان ہے اور عوام نے ماہانہ خرچے پورے نہ ہونے کےشکوے کیے ہیں۔

سروے کz مطابق خرچے پورے کرنے کے لیے 43 فیصد شہریوں نے اخراجات میں کمی جب کہ 37 فیصد نے قرض لینے اور 19 فیصد نے پارٹ ٹائم جاب کا آپشن استعمال کیا۔

اس کے علاوہ  انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی دو سالہ کارکردگی سے 54 فیصد عوام غیر مطمئن ہیں جب کہ 38 فیصد نے مطمئن ہونے کا اشارہ دیا ہے۔

پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں بھی 45 فیصد افراد غیر مطمئن نظر آئے جب کہ 40 نے وفاقی حکومت کی کارکردگی پراطمینان کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے سستی اشیاء کی فراہمی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے اور حکومت کے 2 سال کے دوران مہنگائی میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے جس پر عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

Facebook Comments