جمعہ 17 مئی 2024

پنجاب حکومت نے نئی سہولت متعارف کروا دی

پنجاب حکومت نے نئی سہولت متعارف کروا دی

بزدارحکومت کا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےعوام کوسہولتیں کی فراہمی کیلئے مثالی اقدام، شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کروا دی۔

 دھرتی نیوز کی تفصیلات کے مطابق محکمہ لوکل گورنمنٹ وکمیونٹی ڈویلپمنٹ نے بلدیہ آن لائن ایپ لانچ کر دی۔ شہری گوگل پلےاسٹور پر جاکر موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کر سکتےہیں۔

اس اقدام کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، چندروز میں بلدیہ آن لائن ایپ کو ایک لاکھ سے زائدلوگوں نےڈاؤن لوڈ کر لیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ شہری ایپ کے ذریعے لوکل گورنمنٹس کے ساتھ آن لائن رابطہ کرسکیں گے، ایپ سے پیدائش، انتقال، شادی اور طلاق کی آن لائن رپورٹ درج کرائی جاسکے گی۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ شہری455لوکل گورنمنٹس کے بارے میں شکایات یاتجاویزبھی دےسکیں گے، بلدیہ آن لائن ایپ میں شہریوں کےلئےمزیدسہولتوں کااضافہ کیاجائےگا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیداکرناہی حقیقی انقلاب ہے، صوبےمیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعےعوام کوریلیف دےرہےہیں، محکموں کوڈیجیٹل ٹیکنالوجی سےزیادہ سےزیادہ استفادےکی ہدایت جاری کر دیں۔

Facebook Comments