جمعہ 17 مئی 2024

نواز شریف کی نئی تصویر پر شہباز گل کا حیران کن تبصرہ

نواز شریف کی نئی تصویر پر شہباز گل کا حیران کن تبصرہ

اسلام آباد (دھرتی نیوز) سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے نئی تصویر سامنے آنے پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ” سمجھ نہیں آتی کیسے کوئی صحت پر اتنی غلط بیانی کر سکتا ہے۔ یہ وہ مریض ہیں جو بقول مریم صفدر کے “مرنے لگا تھا” انہوں نے مال پانی بزنس اولاد علاج لندن میں رکھنا ہے اور حکومت پاکستان میں کرنی ہے۔ بیٹوں پر پاکستان کا قانون نافذ نہیں ہوتا اور بیٹی قوم کی بیٹی اور لیڈر ہے۔ کون لوگ او تسی۔

خیال رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن سے ایک نئی تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے چھوٹے صاحبزادے حسن نواز کے ساتھ بارش کے موسم میں واک کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہوگی جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ تک واک کریں۔

Facebook Comments