جمعہ 17 مئی 2024

آج لندن میں بارش کے باوجود نواز شریف نے کیا کام کیا ؟ایک اورتصویر سامنے آگئی

آج لندن میں بارش کے باوجود نواز شریف نے کیا کام کیا ؟ایک اورتصویر سامنے آگئی

لندن (دھرتی نیوز انٹرنیشنل )سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں قیام پذیر ہیں جہاں سے ان کی مختلف تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں ۔نواز شریف کی آج ایک تازہ تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے کے ساتھ سڑک پر سیر کر رہے ہیں ۔

اینکر پرسن مبشر لقمان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے پیغام لکھا”طبیعت ٹھیک ہے ،واپس آجاﺅ ،اب کورونا کا بھی ڈر نہیں ہے تو نخرہ کس بات کا؟“۔تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لندن میں بارش کے باوجود نواز شریف اپنے بیٹے کے ساتھ صبح کی سیر کر رہے ہیں اور ان کے بیٹے نے چھتری اٹھائی ہوئی ہے ۔دنیا نیوز کے مطابق نواز شریف ڈاکٹر کے مشورے پر صبح کی سیر کرتے ہیں اور آج بارش کے باوجود انہوں نے صبح کی سیر کی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی لندن میں موجود سابق وزیراعظم کی تصاویر سوشل میڈ یا پر وائرل ہوئی ہیں ۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی آئندہ چند روز میں سرجری ہوگی جس کے پیش نظر ڈاکٹرز نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہ روزانہ ایک گھنٹہ تک واک کریں۔

Facebook Comments