جمعرات 02 مئی 2024

سعید غنی نے کراچی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

سعید غنی نے کراچی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

کراچی: وزیر تعلیم سندھ و رہنما پیپلزپارٹی سعیدغنی نےکراچی میں پی پی کا میئر لانےکادعویٰ کر دیا۔

کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سعید غنی نے پی پی کا میئر کراچی لانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سے اپنا میئر بنوا کر بلاول کی خدمت میں پیش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں نشستیں چھینی گئیں لیکن اب بلدیاتی الیکشن میں بدلہ لیں گے اور اپنا میئر کراچی بنائیں گے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ یپلزپارٹی کےعلاوہ کسی سیاسی جماعت یا رہنما نےجواب نہیں دیا، ماضی میں آصف زرداری پرالزامات لگےایک بھی ثابت نہیں ہوا، آصف زرداری 11سال صرف الزامات پرجیل میں رہے الزامات ثابت ہوئے بغیرسزاملی اس کی وضاحت ہوسکتی ہے؟ آج بھی کئی رہنماایسےہیں جوصرف الزامات پرجیلوں میں ہیں۔

سعیدغنی نے کہا کہ 19ویں ترمیم سپریم کورٹ کےدباؤ میں منظورکی گئی، پارلیمنٹ کی غلطی ہےجو19ویں ترمیم پردباؤکوبرداشت کیا، سیاستدان غلطیاں کرتےہیں لیکن اورادارےبھی غلطیاں کرتےہیں، افتخارچوہدری دورمیں جوڈیشل آرڈر کےذریعےمعاملات کوچلایاگیا۔

Facebook Comments