جمعہ 17 مئی 2024

یو اے ای؛ ٹریفک چالان سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی گئی

یو اے ای؛ ٹریفک چالان سے متعلق بڑی سہولت فراہم کردی گئی

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی ریاست ابوظہبی میں ٹریفک جرمانے اقساط میں جمع کرانے کی سہولت متعارف کروا دی گئی۔

گلف نیوز کے مطابق یہ سہولت ابوظہبی ٹریفک پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی ہے، ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیوز اپنے ٹریفک جرمانے سود سے پاک اقساط پر جمع کروا سکتے ہیں۔

اس نئے اقدام سے صرف وہی افراد فائدہ اٹھا سکتے ہیں جن کے پاس منتخب بینکوں میں سے کسی ایک بینک کا کریڈٹ کارڈ موجود ہو

ٹریفک چلان موصول ہونے کی صورت میں اگلے 2 ہفتوں کے دوران متعلقہ بینک سے رابطہ کر کے اقساط کی درخواست دی جا سکتی ہے۔

یہ اقساط مہینوں میں ادا کی جائے گی اور اس پر کوئی سود بھی نہیں لیا جائے گا، ڈرائیورز متعلقہ بینک کے ڈیجیٹل چینلز، ایپس، ویب سائٹ اور ان کی فراہم کردہ سروسز کے مطابق جمع کروا سکتے ہیں۔

Facebook Comments