جمعہ 17 مئی 2024

امریکی صدر ٹرمپ اور سابق صدر اوباما کی ایکدوسرے پر کڑی تنقید

امریکی صدر ٹرمپ اور سابق صدر اوباما کی ایکدوسرے پر کڑی تنقید

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور سابق صدر باراک اوباما نے ایک دوسرے کی صدارت پر کڑی تنقید کی ہے۔

امریکی صدر اور ریپبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر باراک اوباما کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اوباما امریکا کے غیر مئوثر اور برے صدر تھے۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ اوباما نے بطور صدر اچھا کام نہیں کیا اس لیے میں آج امریکا کا صدر ہوں۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک نیشنل کنوینشن سے خطاب میں سابق صدر باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ سست اور امریکا کی صدارت کے قابل نہیں ہیں۔

باراک اوباما کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کو صدارت اور اختیارات کے استعمال میں کوئی دلچسپی نہیں، ٹرمپ کو اپنے اور دوستوں کے علاوہ کسی شہری کی مدد میں دلچسپی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ریپبلکن پارٹی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ صدارتی امیدوار ہیں جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے صدارت کے امیدار جو بائیڈن ہیں۔

Facebook Comments