ھفتہ 18 مئی 2024

نرم ملائم ، چمکدار جلد کیلئے گھی کا استعمال

نرم ملائم ، چمکدار جلد کیلئے گھی کا استعمال

خشک جلد رکھنے والے افراد کے لیے گھی کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، جلد نرم ملائم اور پر سکون نظر آ تی ہے، خشک جلد والے افراد گھی کے استعمال سے کئی مسئلوں سے بچ سکتے ہیں ۔

اصلی گھی کے کھانوں میں استعمال سے مجموعی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اصلی گھی کا استعمال براہ راست جِلد پر کرنے سے بھی متعدد فوائد حاصل ہوتے ہیں ۔

گھی کے استعمال سے خشک جِلد نرم ملائم اور چمکدار ہو جاتی ہے ، پھٹے ہوئے ہونٹ صحیح ہو جاتے ہیں جبکہ کہنیوں ، ایڑیوں اور گھٹنوں پر اس کے استعمال سے مردہ خلیوں کا صفایا ہوتا ہے اور جِلد صاف اور شفاف نظر آ تی ہے ۔

جِلد کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے اصلی گھی کا استعمال کیسے کیا جائے ؟

اصلی گھی کا استعمال بطور لِپ بام


ایک چمچ میں گھی کو نیم گرم کر کے اسے اپنے ہونٹوں پر لگائیں ، اس سے ہونٹ نرم ہو جائیں گے، مردہ خلیے صاف ہو جائیں گے جبکہ ہونٹوں پر قدرتی لالگی بھی آئے گی ۔

میک اپ صاف کرنے کے لیے گھی کا استعمال

اصلی گھی کا استعمال صرف میک اپ ہی صاف نہیں کرتا بلک یہ ایک بہترین کریم بھی کا کام بھی کرتا ہے ، میک صاف کرنے کے لیے دیسی گھی میں وٹامن ای آئل ملا کر اسے آنکھوں کے گرد لگائیں اور ہلکے ہاتھوں سے مساج کریں ، اس کے بعد اسے روئی کی مدد سے صاف کر لیں ۔

پھٹی ہوئی ایڑیوں کے لیے اصلی گھی کا استعمال


اصلی گھی کے استعمال سے پھٹی ہوئی ایڑیاں صاف ستھری اور نرم ملائم ہو جاتی ہیں ، سونے سے پہلے اپنی ایڑیوں پر نیم گرم اصلی گھی سے مساج کریں اور موزے پہن کر سو جائیں، چند دنوں میں ایڑیوں سے مردہ خلیوں کا صفایا اور ایڑیاں صاف ہو جائیں گی ۔

اصلی گھی بطور کریم

اصلی گھی کو بطور باڈی کریم بھی استعمال کیا جا سکتا ہے ، سردیوں میں چکنی اور خشک جلد والے فراد اصلی گھی کو بطور موسچرائزر بھی استعمال کر سکتے ہیں، سردیوں میں چکنی اور خشک جلد والے افراد نہانے سے پہلے دیسی گھی سے مساج کر کے نیم گرم پانی سے نہا سکتے ہیں، اس عمل سے سردیوں میں جِلد کے پھٹنے اور جِلد کے انفیکشن کا شکار ہونے میں کمی آتی ہے ۔

Facebook Comments